ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جنگ سے بچنے کے لیے مکمل طور پر نئی حکمتِ عملی درکار: اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل

جنگ سے بچنے کے لیے مکمل طور پر نئی حکمتِ عملی درکار: اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل

Wed, 11 Jan 2017 20:44:21  SO Admin   S.O. News Service

نیویارک 11جنوری(آئی این ایس انڈیا)اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل انتونیو گتیریش نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد سلامتی کونسل سے اپنے پہلے خطاب میں کہاہے کہ جنگوں سے بچنے کے لیے ایک بالکل ہی نئی حکمتِ عملی درکار ہے۔ گتیریش نے بان کی مُون کی جگہ یکم جنوری کو اس وعدے کے ساتھ سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالا تھا کہ وہ اس عالمی ادارے کے ڈھانچے میں اصلاحات لائیں گے اور شام میں جاری خونریزی سے لے کر جنوبی سوڈان تک عالمی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے کوششیں تیز تر کریں گے۔ کل سلامتی کونسل میں جنگوں سے بچاؤ کے موضوع پر خصوصی بحث کے موقع پر اُنہوں نے کہا کہ آج کل زیادہ وقت اور وسائل بحرانوں پر ردعمل ظاہر کرنے میں صرف ہو رہے ہیں، بجائے اِن بحرانوں کو پیدا ہونے سے روکنے پر۔ گتیریش نے کہا کہ موجودہ حالات میں انسانوں کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔
 


Share: